تازہ تریندنیا

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی ہدایت پر قطر ایئرفورس کے چار طیارے انسانی امداد لے کر افغان دارالحکومت کابل پہنچے۔

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی ہدایت پر قطر ایئرفورس کے چار طیارے انسانی امداد لے کر افغان دارالحکومت کابل پہنچے۔ امداد میں دو فیلڈ اسپتال، خوراک، ادویات اور شیلٹر کا سامان شامل ہے، جو قطر فنڈ فار ڈیولپمنٹ کی جانب سے 11 ہزار متاثرین کے لیے فراہم کیا گیا ہے۔ یہ امداد مشرقی افغانستان میں حالیہ زلزلے سے ہونے والی تباہی اور جانی نقصان کے بعد متاثرہ عوام کی مدد کے لیے قطر کی جاری فضائی کارروائی کا حصہ ہے۔ وفد کی قیادت وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون ڈاکٹر مریم بنت علی المیسند نے کی، جس میں قطر کی مسلح افواج، وزارت خارجہ، سرچ اینڈ ریسکیو گروپ اور قطر فنڈ فار ڈیولپمنٹ کے نمائندے شامل تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button