تازہ ترینخیبر پختونخوا

باجوڑ متاثرین کے کھانے سے مینڈھک برآمد، سوشل میڈیا پر ہنگامہ

باجوڑ: متاثرین کے لیے فراہم کیے گئے سالن سے مینڈھک نکلنے کا واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ جمیعت علماء اسلام کے سینئر رہنما اور صدر بازار عنایت کلے عمران ماہر نے فیس بک پوسٹ میں یہ انکشاف کیا۔

عمران ماہر نے سوال اٹھایا کہ "کہ متاثرین کو فراہم کیا جانے والے خوراک ک ایہ معیار ہے ؟”
یاد رہے کہ چند دن قبل بھی عمران ماہر نے متاثرین کے خوراک میں غبن اور ناقص خوراک کا معاملہ اٹھایا تھا، جس پر ٹھیکیداروں نے یکے بعد دیگرے پریس کانفرنسز کرتے ہوئے الزامات کو جھوٹ قرار دیا تھا اور ماہر کے خلاف عدالتی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔
اگر یہ خبر سچ ہو تو کیا ٹھیکیدار کیخلاف قانونی کاروائی کیجائیگی ؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button