خیبر پختونخوا

موسم گرما کی تعطیلات ختم، تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال، والدین کو بچے سکول جانے کیلئے امادہ کرنا چیلنج


خیبر (فری لانس جرنلسٹ اختیار گل) ضلع خیبر کے تحصیل جمرود میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد تمام تعلیمی ادارے کھول گئے ہیں اور تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو گئیں ہیں۔

طویل تعطیلات کے بعد عموماََ بچے گھر میں رہنے، صبح سے شام تک کھیلنے یا پھر گھومنے پھیرنے کے عادی ہو جاتے ہیں اور انکا سکو ل جانے کو دل نہیں کرتا تو اس صورت میں والدین اور دوسرے ذمہ دار افراد کا حق بنتا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو سکول جانے کے لئے کسی بھی طریقے سے عادی کریں۔

فری لانس جرنلسٹ اختیار گل سے باتیں کرتے ہوئے ایک والد عرفان اللہ نے کہا کہ میرا بیٹا سکو جانے کے لئے بلکل بھی تیار نہیں تھا لیکن جب میں نے اسکے لئے سکول کا نیا بستہ، جوتے، کپڑے اور کاپیاں خریدیں تو وہ فوراََ سکول جانے کے لئے بخوشی تیار ہوا اور اس نے کہا کہ میں سکول میں سب کو اپنے نئے چیزیں دیکھاونگا۔

ضلع خیبر ایک پسماندہ علاقہ ہے جہاں تعلیمی سہولیات نہ ہونے کو برابر ہے اگر حکومت تعلیمی مد میں سہولیات فراہم کریں تو بہت جلد یہ علاقہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائیگا اور ایک پائدار امن قائم ہو جائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button