تازہ ترینخیبر پختونخواصحت/تعلیم
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی منظوری سے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے نیا تعلیمی کیلنڈر جاری کر دیا ہے۔

اب صوبے کے پرائمری تا مڈل اسکولوں کے لیے سمر اور ونٹر زونز کے حساب سے الگ الگ تعلیمی سال ہوں گے۔ اس پالیسی کا مقصد طلبہ کی فلاح و بہبود، معیاری تدریسی عمل اور صوبے کے مختلف موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے۔

نئے نظام کے مطابق امتحانات دو سمسٹرز پر مشتمل ہوں گے، پہلے سمسٹر کو سالانہ نتیجے میں 45 فیصد اور دوسرے سمسٹر کو 55 فیصد وزن دیا جائے گا۔ سمر زون میں امتحانات دسمبر اور مئی میں جبکہ ونٹر زون میں دسمبر میں منعقد ہوں گے۔

یہ فیصلہ تعلیمی معیار میں بہتری اور بچوں کے لیے زیادہ سہولت پیدا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔