تازہ ترینخیبر پختونخوا

باجوڑ: ڈی ایچ کیو ہسپتال خار میں لشمینیا انجکشن ناپید، مریض بے یار و مددگار

ب ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے زیر انتظام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار میں لشمینیا کے انجکشنز کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے، جس کے باعث مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ مریضوں کا کہنا ہے کہ وہ علاج کے لیے مجبوراً مہنگے انجکشنز مارکیٹ سے خرید رہے ہیں، جو ان کی پہنچ سے باہر ہیں۔
عوامی حلقوں نے صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو لشمینیا کے پھیلاؤ میں تیزی آسکتی ہے، جس کے نتیجے میں صحت عامہ پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔
سماجی کارکنوں اور عوامی نمائندوں نے محکمہ صحت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ہنگامی بنیادوں پر ہسپتال کو لشمینیا انجکشنز فراہم کیے جائیں اور عوام کو ریلیف مل سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button