وفاق پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بارے میں دوغلی پالیسی ترک کرے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور: مریم نواز کو بیرونی دوروں کی اجازت دینا اور علی امین گنڈاپور کو افغانستان سے بات چیت سے روکنا کھلا تضاد ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف
پشاور: جس طرح وزیراعلیٰ پنجاب کو بیرونی دوروں کی اجازت ہے، اسی طرح خیبر پختونخوا کو بھی افغانستان کے ساتھ رابطہ کاری کا پورا حق حاصل ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف
پشاور: ہمارے صوبے کے عوام امن چاہتے ہیں اور اس کے لیے افغانستان سے بات چیت ناگزیر ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف
پشاور: خیبر پختونخوا میں امن و امان کا مسئلہ براہِ راست افغانستان کی صورتحال سے جڑا ہوا ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف
پشاور: ہم نے افغانستان سے مذاکرات کے لیے باقاعدہ ٹی او آرز وفاق کو بھیجے تھے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف
پشاور: ان ٹی او آرز پر اب تک وفاق نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف
پشاور: وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے امن و امان کے قیام کے لیے قبائلی اضلاع میں جرگے بھی تشکیل دیے ہیں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف
پشاور: قبائلی جرگوں کے بعد ایک گرینڈ جرگہ بھی منعقد کیا جائے گا جو امن کے لیے اپنی سفارشات مرتب کرے گا، بیرسٹر ڈاکٹر سیف