پاکستان
اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اسلام آباد میں چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی۔

اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اسلام آباد میں چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں علاقائی سلامتی، دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اقدامات اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

آرمی چیف نے دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط اسٹریٹجک شراکت داری اور عالمی فورمز پر رابطہ کاری بڑھانے کے عزم کو اجاگر کیا۔ انہوں نے چین کی مستقل حمایت پر شکریہ ادا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

وانگ یی نے پاکستان کی خودمختاری اور ترقی کے لیے چین کی وابستگی کا اعادہ کیا، اور ملاقات کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے خطے میں پائیدار امن قائم رکھنے کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا