تازہ ترین

باجوڑ۔ سانحہ جبراڑئی سالارزئی۔ لاپتہ بچے کے تلاش بدستور جاری

باجوڑ۔ سانحہ جبراڑئی سالارزئی۔ لاپتہ بچے کے تلاش بدستور جاری۔ ضلعی پولیس ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور مقامی لوگوں کے ہمراہ امدادی سرگرمیوں میں مصروف۔

تفصیلات کے مطابق جبراڑئی سالارزئی میں آسمانی بجلی گرنے کے باعث ہونے والے المناک سانحہ کے بعد امدادی سرگرمیاں مسلسل جاری ہیں۔ ضلعی پولیس کے بہادر جوان کل کی طرح آج بھی امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے اور لاپتہ بچے کی تلاش میں ریسکیو ٹیموں کے ہمراہ اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

افسوس ناک واقعے میں 21 افراد کی لاشیں پہلے ہی برآمد کی گئی ہے جبکہ ایک لاپتہ بچے کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن مزید تیز کر دیا گیا ہے اور پولیس جوان پوری ثابت قدمی کے ساتھ عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ وقاص رفیق نے سانحہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ باجوڑ پولیس ہر مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس جوان اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندانوں کی مدد اور لاپتہ بچے کی تلاش تک پولیس کی جدوجہد جاری رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button