علمائے کرام کا مشترکہ اجلاس ، امن مذاکرت کے حمایت اور تعاون کا اعلان

باجوڑ کے تمام مکتبہ فکر کے علمائے کرام کا مشترکہ اجلاس ، امن مذاکرت کے حمایت اور تعاون کا اعلان
تفصیلات کے مطابق باجوڑ میں جاری بدامنی و کشیدہ حالات کے خاتمے کیلئے جاری امن مذاکرات اور دیگر معاملات پر مدرسہ انوار العلوم خار حافظ صاحب مدرسہ میں باجوڑ کے تمام مکتبہ فکر کے علمائے کرام کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان ، جماعت اشاعت التوحید والسنہ ، جمعیت علمائے اسلام ، جماعت اسلامی ، اہل حدیث ، تبلیغی جماعت کے نمائندہ علمائے کرام نے شرکت کی۔
اجلاس سے شیخ الحدیث مولانا فضل حق عرف ڈبر صاحب حق ، شیخ الحدیث مولانا ذاکر اللہ ، شیخ الحدیث مولانا فضل واحد ، مفتی طارق جمیل ، مولانا نوید ، مولانا امیر جمال ، جے یو آئی کے مولانا طارق ، مفتی احسان الحق ، نمائندہ تبلیغی جماعت مولانا مسیح اللہ ، شیخ الحدیث مولانا یوسف فاروقی سمیت درجنوں علمائے کرام نے شرکت کی۔
مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ جاری امن مذاکرات کی ہم مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور ان کو مکمل تعاون کی پیشکش کرتے ہیں ، ہم نے باقاعدہ تمام تنظیموں کی ایک مشترکہ کمیٹی بنائی جو مذاکراتی جرگہ ممبران کے ساتھ ملاقات کرے گی اور جہاں جہاں علمائے کرام کی شرکت کی ضرورت ہوگی ہم حاضر ہوں گے اور اس مسئلے کے حل کیلئے اپنے صوبائی اور مرکزی قائدین سے بھی مشاورت لیں گے۔