تازہ ترین
باجوڑ میں شدت پسندوں نے پولیس کے خالی چیک پوسٹ کو بارودی مواد رکھ کر تباہ

باجوڑ میں شدت پسندوں نے پولیس کے خالی چیک پوسٹ کو بارودی مواد رکھ کر تباہ کردیا۔
رات کے وقت تقریباً 2 بجکر 15 منٹ پر تحصیل سلارزئی کے علاقہ ڈھیرہ کئی میں چیک پوسٹ پر حملے سے پولیس چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ ایس ایچ او کے مطابق چیک پوسٹ کو 7 مہینے پہلے خالی کیا گیا تھا اور نفری کو قریبی چیک پوسٹوں کو منتقل کیا گیا تھا۔ نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی میں بارودی مواد رکھ اڑادیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔