ماحولیات

لوئر دیر کے سب ڈویژن ادینزئی میں موسم برسات شجرکاری مہم کا آغاز۔

صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں اور ڈپٹی کمشنر دیر لوئر محمد عارف خان کے خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ادینزائی سلیم ایوبی نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ادینزائی، چیرمین ملاکنڈ بورڈ، ایس ڈی ایف او ادینزائی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی دیر پائین کے ساتھ مون سون / پھلدار شجرکاری مہم کے تحت بی ائی ایس ای ملا کنڈ اور فشنگ ہٹ چکدرہ میں مختلف پودا جات لگائے۔ شجرکاری مہم میں میڈیا کی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ جن کی وساطت سے عام لوگوں کو یہ پیغام دیا گیا کہ جتنی زیادہ ہو سکے مون سون میں زیادہ سے زیادہ درختان اور پھلدار پودے لگائے تاکہ فضائی الودگی کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کوکم کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button