باجوڑ میں جاری بدامنی کے خلاف عظیم الشان امن جلسہ کا انعقاد

باجوڑ میں جاری بدامنی کے خلاف عظیم الشان امن جلسہ کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں ضلع باجوڑ کے طول و عرض سے ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔اس موقع پر ایم این اے مبارک زیب خان ، ایم پی اے و ڈیڈک چیرمین ڈاکٹر حمید الرحمان ، ایم پی اے انور زیب خان ، ایم پی اے نثار باز ، تحصیل چیئرمین حاجی سید بادشاہ ، تحصیل چیئرمین ڈاکٹر خلیل الرحمان ، سابقہ ایم این اے شہاب الدین خان ، سابقہ ایم این اے سید اخونزادہ چٹان ، سابقہ ایم این اے گلداد خان ، ملک سلطان زیب ، صاحبزادہ ہارون رشید ، صاحبزادہ ، مولانا وحید گل ، حاجی سردار خان ، ملک خالد خان کے علاؤہ باجوڑ کے مشران اور مختلف تنظیموں کے عہدیداروں نے شرکت کی ۔اس موقع پر مقررین نے واضح کیا کہ باجوڑ میں مختلف ادوار میں مختلف ناموں سے بے شمار آپریشنز کیے گئے مگر اب ایک دفعہ پھر باجوڑ میں بدامنی زوروں پر ہے ۔اس کے علاؤہ انضمام کے وقت کیے گیے وعدوں سے حکومت انکاری ھوچکی ہے جبکہ مزید اب ان پر ٹیکس لگا کر باقی ماندہ روزگار کو چھینا جا رہا ہے ۔جبکہ اب حکومت نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو میں قبائلی علاقوں میں جرگہ نظام کی بحالی وغیرہ جیسے شوشے چھوڑے جا رہے ہیں ۔جلسے کے اختتام پر جاری ھونے والے اعلامیہ میں باجوڑ کے عوام کے ساتھ جاری بدامنی و ظالمانہ سلوک کو مسترد کیا گیا ۔ مطالبات نہ ماننے کی صورت میں اپُرامن مارچ اور دھرنا دیا جائے گا۔ قبائل پر ہر قسم کے ٹیکس اور کمیٹی کی تشکیل کو مسترد کیا گیا ۔ جلسے میں کل باجوڑ میں شہید کیے گئے عوامی نیشنل پارٹی کے مولانا خان زیب کے قتل کی شدید مذمت کی گئی اور ان کی ایصالِ ثواب کیلیے اجتماعی دعا کرائی گئی