تازہ ترینخیبر پختونخوا

مولانا خان زیب شہید قتل کا ایف آئی آر تھانہ سی ٹی ڈی میں نامعلوم افرادکیخلاف درج

مولانا خان زیب شہید قتل کا ایف آئی آر تھانہ سی ٹی ڈی میں نامعلوم افرادکیخلاف درج۔ دہشت گردی کے دفعات درج کی گئی ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما مولانا خان زیب کے قتل کا مقدمہ تھانہ کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) میں درج کر لیا گیا ہے۔ایف آئی آر نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کی گئی ہے، جس میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ مولانا خانزیب کی گاڑی پر گذشتہ روز باجوڑ کے صدر مقام خار کے علاقے شنڈئی موڑ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مولانا خان زیب سمیت دو افراد شہید ہوگئے تھے۔فائرنگ سے تین افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button