دیر کے طلباء نے بلند سنز ہیلتھ اینڈ سیفٹی ہب باجوڑ سے نیبوش کورس مکمل کرلیا

نئے سیشن کی کلاسز 12 جولائی سے شروع ہوں گی
باجوڑ (عبدالغفار خان سے) بلند سنز ہیلتھ اینڈ سیفٹی ہب باجوڑ میں تعلیم حاصل کرنے والے دیر کے طلباء نے بین الاقوامی معیار کے NEBOSH کورس کو کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا۔ طلباء نے آج اپنی محنت کا ثمر سرٹیفکیٹس کی صورت میں حاصل کیا، جس پر انہیں ادارے کی جانب سے مبارکباد دی گئی۔
اس موقع پر ادارے کے ڈائریکٹر مہران خان بلند نے کامیاب طلباء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے اور ان کی محنت و کامیابی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس کورس کی تکمیل نوجوانوں کے روشن مستقبل کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔
یہ کامیابی نہ صرف ان طلباء کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ باجوڑ اور گردونواح کے دیگر نوجوانوں کے لیے بھی ایک حوصلہ افزا پیغام ہے۔ NEBOSH ایک عالمی سطح کا تسلیم شدہ سرٹیفکیٹ ہے جو ہیلتھ، سیفٹی اور ماحولیاتی مینجمنٹ کے شعبے میں مقامی و بین الاقوامی ملازمتوں کے مواقع فراہم کرتا ہے۔
ادارے کے منتظمین کے مطابق نئے سیشن کی کلاسز 12 جولائی سے شروع ہو رہی ہیں۔ تمام خواہشمند طلباء سے گزارش ہے کہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنی پیشہ ورانہ مہارتوں کو عالمی معیار کے مطابق استوار کریں۔
مزید معلومات اور داخلے کے لیے بلند سنز ہیلتھ اینڈ سیفٹی ہب باجوڑ سے فوری رابطہ کریں