دنیا
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، ٹرانزٹ اور روابط کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے وزرائے خارجہ کی 51ویں کونسل کے اجلاس کے موقع پر افغان قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، ٹرانزٹ اور روابط کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ سیاسی اور اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور خاص طور پر تجارت اور ٹرانزٹ میں "بامعنی پیش رفت” کو سراہا۔ اس موقع پر فریقین نے خطے کی ترقی و خوشحالی کے لیے چین-پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کو افغانستان تک توسیع دینے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا۔
ملاقات میں اسحاق ڈار نے افغانستان میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے کی پائیدار ترقی باہمی تعاون اور روابط کے فروغ سے ہی ممکن ہے۔