تازہ ترین

ایل پی جی کی زائد نرخوں پر فروخت کے خلاف کارروائی،4 ایجنسیز کئی دکانیں سیل

ایل پی جی کی زائد نرخوں پر فروخت کے خلاف کارروائی – خار بازار باجوڑ میں 4 ایجنسیز و دکانیں سیل

خیبرپختونخوا حکومت کے "عوامی ایجنڈا” کے تحت، ڈپٹی کمشنر باجوڑ جناب شاہد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر (ہیڈ کوارٹر) خار ڈاکٹر صادق علی اور اے اے سی خار-1 کلیم جان نے خار بازار میں ایل پی جی ایجنسیز اور دکانوں کا معائنہ کیا۔

اوگرا کی جانب سے فی کلو ایل پی جی کی قیمت 240.53 روپے اور 11.8 کلو کے سلنڈر کی قیمت 2839 روپے مقرر ہے، تاہم معائنے کے دوران بعض دکانوں میں گیس 300 روپے فی کلو کے ناجائز نرخوں پر فروخت کی جا رہی تھی۔

عوامی مفاد اور ریلیف کو مدنظر رکھتے ہوئے، زائد قیمت وصول کرنے والی 4 ایل پی جی ایجنسیز و دکانوں کو موقع پر سیل کر دیا گیا۔

✅ ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت اقدامات جاری رہیں گے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button