کھیل
ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا فائنل، پاکستان کے ارشد ندیم اور یاسر سلطان ایکشن میں

ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھرور ارشد ندیم اور یاسر سلطان ایکشن میں ہیں۔
پاکستان کے یاسر سلطان نے پہلی باری میں 70.53 میٹر کی تھرو کی، یاسر سلطان کی دوسری تھرو 75.39 میٹر کی رہی جبکہ تیسری کوشش میں یاسر سلطان نے 75.50 میٹر کی تھرو کی۔
پاکستان کے ارشد ندیم نے پہلی تھرو 75.64 میٹر کی پھینکی جبکہ دوسری کوشش میں ارشد ندیم کی تھرو 76.80 میٹر کی رہی، ارشد ندیم نے تیسری کوشش میں 85.57 میٹر کی تھرو پھینکی۔
ارشد ندیم جیولن تھرو کی فائنلز چارٹ پر تیسری تھرو کے بعد پہلی پوزیشن پر آگئے۔