کالم /بلاگ

شہریوں کو گرمی کی شدت سے محفوظ رہنے کے لیے اہم احتیاطی تدابیر

ریسکیو 1122 باجوڑ کی جانب سے ہیٹ ویو (Heat wave) سے بچاؤ کی آگاہی مہم جاری

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو خیبر پختونخوا شاہ فہد اور ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر میر عالم کی ہدایات پر، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر امجد خان کی سربراہی میں ریسکیو 1122 باجوڑ نے ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے ضلع بھر میں آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

اس مہم کے تحت شہریوں کو گرمی کی شدت سے محفوظ رہنے کے لیے اہم احتیاطی تدابیر جیسے کہ زیادہ پانی پینا، غیر ضروری دھوپ سے بچنا، اور بزرگوں و بچوں کا خاص خیال رکھنے کی ہدایات دی جا رہی ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے بازاروں میں پمفلٹس کی تقسیم، اور سوشل میڈیا کے ذریعے عوامی آگاہی فراہم کر رہے ہیں۔تاکہ لوگوں کو بروقت آگاہ کیا جائے کہ وہ احتیاطی اقدامات اختیار کریں اور اپنی جانوں کو محفوظ کرے۔

عوام سے اپیل ہے کہ اس قسم کی ایمرجنسی پیش آنے کی صورت میں ریسکیو 1122 کی فری ہیلپ لائین 1122 پر مفت کال کریں اور ریسکیو 1122 کی خدمات حاصل کرے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button