ضلع باجوڑ سینئر صحافی محمد ابرہیم جان شہیدکا ہم سے جدا ہوا 17 سال بیت گئے

نور محمد بینوری
ضلع باجوڑ سینئر صحافی محمد ابرہیم جان شہیدکا ہم سے جدا ہوا 17 سال بیت گئے۔موصوف ایکپریس نیوز اور روز نامہ ایکسپریس کا باجوڑ سے نمائندہ تھا۔کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان سید محمد عرف مولوی عمر سے
انٹرویو کرتے ہوئے واپس ارہا تھا۔کہ نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے شہید کردیا گیا۔
مرحوم کو 22مئی 2008 کو شہید کیا گیا تھا۔اور 23 ۔مئی کو تدفین کی گئی تھی۔22/5/2008 ان سے موٹر سائیکل ایک عدد بڑا کمیرہ،ایک عدد چھوٹا کمرہ اور 2 عدد موبائل نقدی اور دیگر سامان بھی ساتھ لے گئے۔
مرحوم کے بچوں کیلئے حکومت وقت نے مفت تعلیم،علاج معالجے سمیت دیگر سہولیات کے وعدے کی گئی تھی۔لیکن آج تک کوئی عملدرآمد نہ ہوسکا۔اج تک مرحوم کے قاتلوں سمیت موٹر سائیکل تک بھی برآمد نہ ہوسکا۔اور نہ حکومت نے ان کے بدلے کوئی معاوضہ دیا گیا۔
مرحوم کو شہید کر نے کے بعد ان کے گھر پردستی بموں سے حملہ کیا گیا جس بچوں اور خواتینوں سمیت 8 افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔جس میں ایک بچی کے ران کی ہڈی ٹوٹ گئی جو عرصہ دراز تک لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں زیر علاج رہے۔
اس کے بعد مرحوم کے بیٹے عمران کو دہشتگردوں نے اغوا کر نے کی کوشش کی گئی تاہم فرار ہونے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوا۔جس کا تمام تر ثبوتیں موجود ہیں.