نوجوان

انواراللہ خان کا اپنے بیٹے “ عطاء اللہ “ کی سرگرمیوں سے لاتعلقی کا اعلان

ضلع باجوڑ کے صحافی انواراللہ خان نے “ علاقہ کے رسم و رواج۔ اقدار ۔ روایات کے منافی سرگرمیوں کے پاداش میں اپنے بڑے بیٹے “ عطاء اللہُ” کے ساتھ مکمل لاتعلقی کا اعلان کیا ہے ۔
یہ اعلان انھوں نے آج باجوڑ پریس کلب خار میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا ۔

مزید:اتحاد علماء باجوڑ: بعض نوجوانوں کے سرگرمیوں کو اسلام اور مذہبی اقدار  کے منافی قرار


انواراللہ خان نے کہا کہ اسے عطاء اللہ کے مذکورہ خلاف معاشرہ ۔ رسم و رواج ۔ اقدار ۔ علماء کرام سرگرمیوں سے بہت ٹھیس پہنچا ہے ۔ انھوں نے یہ فیصلہ کافی سوچ و بچار ۔ خاندان ۔ رشتہ داروں اور دوستوں کے مشورے سے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ آج کے بعد ان کا اور ان کے تمام خاندان کا عطاء اللہ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہوگا ۔ انھوں نے ضلع بھر کے تمام مکاتب فکر کے افراد سے اپیل کی وہ عطاء اللہ کے ساتھ کسی قسم کا تعلق نہ رکھے اور وہ “ عطاء اللہ “ آج کے بعد اپنی سرگرمیوں کا خود ذمہ دار ہوگا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button