انسانی حقوق

اتحاد علماء باجوڑ: بعض نوجوانوں کے سرگرمیوں کو اسلام اور مذہبی اقدار  کے منافی قرار

باجوڑ :مقامی دینی علما کی نمائندہ تنظیم “اتحاد علماء باجوڑ” نے علاقہ کے بعض نوجوانوں کے سرگرمیوں کو اسلام اور مذہبی اقدار  کے منافی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ان  افراد نے سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر اسلام، انبیاء کرام ، علما کرام اور دینی مدارس کے خلاف جان بوجھ کر ایک بے بنیاد پروپیگنڈا مہم شروع کیا ہے جس سے  علماء اور مقامی لوگوں کے مذہبی جذبات کو سخت ٹھیس پہنچا ہے۔

ضلعی صدر مقام خار کے ایک بڑے دینی تعلیمی مرکز “ مدرسہ انوارالعلوم”  میں  اس حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس جس میں ضلع بھر کے درجنوں علماء کرام اور دینی مدارس کے اساتذا نے شرکت کی کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے “ اتحاد علماء باجوڑ کے سربراہ “ مفتی احسان الحق “ نے کہا کہ ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے چند گمراہ جوانوں نے گزشتہ کئی ہفتوں سے  مختلف مباحثوں ۔ دیگر پلیٹ فارمز اور سوشل میڈیا پر اسلام ۔ علماء کرام ۔ مساجد اور دینی مدارس کے خلاف  توہین امیز اور گمراہ کن سرگرمیاں شروع کی ہیں جن کا مقصد  تعلیم یافتہ جوانوں اور دیگر لوگوں کو  ہمارے  مذہبی اقدار ۔ علماء کرام ۔ اور مدارس سے بد ظن کرانا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ان افراد نے نہ صرف دینی اقدار اور علماء کرام کو ٹارگٹ کرتے ہیں ساتھی ہمارے  دین اور رسول کے طور طریقوں کو  بھی پسماندہ قرار دیتے ہیں جو بقول ان کے افسوسناک ہے ۔

انھوں نے کہا کہ ان لوگو ں کی یہ سرگرمیاں اور اقدام توہین مذہب اور ناقابل برداشت ہے ۔

انھوں نے اس حوالے سے حکومت سے ان افراد کے خلاف فوری کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔ مفتی احسان الحق نے اس بارے میں والدین سے اپیل کی اپنے بچوں کو اس طرح کے سرگرمیوں سے بچائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button