خیبر جرگہ

آپریشن "بُنْیَانٌ مَّرْصُوْص” کے شاندار کامیابی پر باجوڑ میں یومِ تشکر :ریلی کا انعقاد

باجوڑ میں افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد

بھارت کے خلاف آپریشن "بُنْیَانٌ مَّرْصُوْص” میں پاک فضائیہ کی عظیم اور قابلِ فخر کامیابی پر یومِ تشکر مناتے ہوئے ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی قیادت میں ہیڈکوارٹر ہسپتال خار سے سول کالونی تک ریلی نکالی گئی۔ریلی میں ضلعی انتظامیہ، باجوڑ پولیس، تمام محکموں کے سربراہان، علاقائی مشران، علمائے کرام، میڈیا نمائندگان، تاجر برادری، طلباء اور شہریوں کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔شرکاء نے قومی پرچم لہرا کر، افواجِ پاکستان کے حق میں نعرے لگا کر اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے مادرِ وطن کے محافظوں سے غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا۔ ریلی کے دوران فضا "پاکستان زندہ باد” اور "افواجِ پاکستان پائندہ باد” کے نعروں سے گونجتی رہی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان نے کہا کہ افواجِ پاکستان دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں، اور پوری قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یومِ تشکر کے موقع پر پوری قوم اُن جانبازوں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور نئی تاریخ رقم کی۔
آخر میں وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی، اور افواجِ پاکستان کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button