دنیا
ٹاپی پراجیکٹ پر ہونے والے کام کی ویڈیوجاری

افغانستان میں ٹاپی پراجیکٹ پر ہونے والے کام کی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی ہے۔
ٹاپی پراجیکٹ ترکمانستان، افغانستان، پاکستان اور ہندوستان کے درمیان گیس پائپ لائن کا منصوبہ ہے۔ پائپ لائن ترکمانستان سے شروع ہو کر افغانستان کے شہروں ہرات اور قندھار سے گزرتی ہے، پھر پاکستان میں کوئٹہ اور ملتان کے راستے بھارت تک پہنچائی جانی ہے۔

ٹاپی پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد چاروں ممالک کے مفادات اتنے مل جائیں گے کہ ایک دوسرے کے خلاف سازشیں کرنے سے پہلے اس منصوبے کے بارے میں سوچیں گے۔
ٹاپی پراجیکٹ مکمل ہونے کی صورت میں چاروں ممالک کے لئے بہت بڑے معاشی فائدے کی ضمانت بنے گا