
باجوڑ۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ملاکنڈ ڈویژن شیر اکبر خان کا ضلع باجوڑ کا ایک روزہ دورہ۔ یادگار شہداء پر حاضری، پولیس افسران اور لوکل میڈیا کے نمائندگان سے الگ الگ ملاقاتیں۔ پولیس افسران کو جرائم کے روک تھام اور پولیس کارکردگی مزید بہترکرنے کی ہدایت۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ملاکنڈ ڈویژن نے اج ضلع باجوڑ کا ایک روزہ دورہ کیا، جہاں پر انہوں نے ضلع بھر میں مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ہیڈکوارٹر خار پہنچنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ وقاص رفیق، ایس۔پی انوسٹیگیشن باجوڑ، ایس۔پی سی۔ٹی۔ڈی باجوڑ اور دیگر پولیس افسران نے پرتپاک استقبال کیا اور ضلعی پولیس کی طرف سے قبائلی روایتی پگھڑی بھی پہنائی۔
ہیڈ کوارٹر خار پہنچنے پر سب سے پہلے انہوں نے پولیس لائن باجوڑ میں موجود یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی اور شہداء کی درجات بلندی کیلئے خصوصی دعا کی۔ معزز مہمان نے تاثیراتی بک میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کی۔
دورے کے دوران ڈی۔ائی۔جی ملاکنڈ نے پولیس افس باجوڑ میں اجلاس کی صدارت کی جسمیں جملہ ڈی۔ایس۔پیز، ایس۔ایچ۔اوز اور دیگر شعبہ جات کے انچارجان نے شرکت کی۔ میٹنگ میں ڈی۔ائی۔ جی ملاکنڈ نے مجموعی طور پر جرائم کی شرح اور پولیس کی کار کردگی کا جائزہ لیتے ہوئے سنگین نوعیت کے زیر تفتیش مقدمات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری، مقدمات میں ریکوری ،مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور انسداد منشیات مہم میں کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر تھانہ جات اور چوکیات کی سیکورٹی کو مزید بہتر بنائے جبکہ موبائل گشت،سنیپ چیکنگ اور سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کو معمول بنا کر سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کریں،انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جسمیں کسی قسم کوتاہی برداشت نہیں کی جائی گی۔
دورے کے دوران ڈی۔ائی۔جی ملاکنڈ نے لوکل میڈیا کے نمائیندگان سے بھی ملاقات کی۔ سوال و جواب کے سیشن میں ڈی۔ائی۔جی ملاکنڈ کا کہنا تھا کہ دورے کا مقصد ضلع بھر میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینا تھا۔ ضلعی پولیس دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کیساتھ امن و امان کی صورتحال قائم کرنے میں لگے ہوئی ہے۔ ضلعی پولیس ایک بہادر فورس ہے اور انتہائی سخت حالات میں انہوں نے اپنے ڈیوٹیاں سرانجام دی ہے اور اب بھی پورے جذبے اور بہادری سے اپنا فرائض منصبی سرانجام دے رہے ہے۔ نئی بلڈنگ، جدید اسلحہ اور جدید سہولیات کی فراہمی کے بعد ضلعی پولیس کی کارکردگی اب پہلے کے نسبت بہت بہتر ہوچکا ہے اور دیگر مزید سہولیات کی فراہمی کیلئے بھی کام جاری ہے۔ جس سے یقیناََ ضلعی پولیس کا کارکردگی مزید بہتر ہو ج