کالم /بلاگکھیل

حسن نواز کی تیز رفتار سنچری، پاکستان کی شاندار فتح

تحریر : عبدالغفار
پاکستان نے تیسرے ٹی20 میچ میں نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔ 205 رنز کا ہدف حاصل کرنا بظاہر مشکل نظر آ رہا تھا، لیکن اوپنر حسن نواز کی تاریخی سنچری اور کپتان سلمان علی آغا کی عمدہ بیٹنگ نے اس کامیابی کو یادگار بنا دیا۔

پاکستانی اننگز کا سب سے بڑا اور یادگار لمحہ حسن نواز کی 45 گیندوں پر 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز تھی، جو پاکستان کے کسی بھی بلے باز کی جانب سے تیز ترین ٹی20 سنچری ہے۔ ان کی بیٹنگ میں 4 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے، جس نے کیوی باؤلرز کو بے بس کر دیا۔ حسن نواز نے محمد حارث کے ساتھ مل کر جارحانہ آغاز فراہم کیا، اور بعد میں کپتان سلمان علی آغا نے 31 گیندوں پر 51 رنز بنا کر ان کا بھرپور ساتھ دیا۔

نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 204 رنز بنائے۔ تاہم، ان کی اننگز کا آغاز اچھا نہ رہا، کیونکہ اوپنر فن ایلن صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد مارک چیپ مین نے 94 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، لیکن دیگر بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔

پاکستان کے باؤلرز نے ابتدا میں اور آخر میں بہترین کارکردگی دکھائی۔ حارث رؤف نے تین وکٹیں لے کر نیوزی لینڈ کو بڑا مجموعہ بنانے سے روکا۔ شاہین شاہ آفریدی اور ابرار احمد نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاداب خان اور عباس آفریدی نے بھی ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کے لیے سودمند ثابت ہوا۔ انہوں نے خود بھی 51 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر حسن نواز کا بھرپور ساتھ دیا اور ٹیم کو کامیابی کی راہ پر گامزن رکھا۔

پاکستان نے اس فتح کے ساتھ سیریز میں پہلی کامیابی حاصل کرلی، اس سے پہلے نیوز لینڈ کی ٹیم اب تک دو میچز جیتنے میں کا میاب ہوئ ہیں ۔ حسن نواز کی دھواں دار بیٹنگ، باؤلرز کی نپی تلی کارکردگی، اور کپتان سلمان علی آغا کی قائدانہ صلاحیتیں پاکستان کے لیے مثبت اشارے ہیں۔ اگر یہی فارم برقرار رہی تو پاکستانی ٹیم مستقبل میں بھی بہترین نتائج دے سکتی ہے اور سریز بھی دلچسپ ہوسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button