فیکٹ چیککالم /بلاگ

کاپی پیسٹ اور اس کی نقصانات،کبھی ھم نے غور کی ہے کہ خبر کیا اور کس کا یے؟

(تحریر رحمان ولی احساس)

عموماً فیس بک ، ٹویٹر اور انسٹاگرام پر نیا خبر، وڈیو اور تصویر ٹرینڈ کا حصہ بنتے ہیں مگر کبھی ھم نے اس بات پر غور فکر کی ہے کہ جو تصویر وڈیو یا خبر ھم اپنے اکاؤنٹ سے نشر کرتے ہیں کیا یہ حقائق پر مبنی ہے ؟۔۔۔۔

کبھی ھم نے اس بات پر غور کی ہے کہ مذکورہ ویڈیو ،تصویر یا خبر کس کے طرف سے نشر ہوا ہے؟

کبھی ھم نے اس بات پر غور کی ہے کہ مزکورہ وڈیو، تصویر یا خبر کا معاشرتی زندگی پر کیا اثرات ہونگے یا اِنسانوں کیلے مثبت ثابت ہونگے ؟۔۔۔۔
ہرگز نہیں ۔۔۔۔۔۔۔

آج کل سوشل میڈیا ایک آزاد پلیٹ فارم کے حثیت چل رہا ہے اور اس پھر مختلف قسم کے تازہ مواد شائع ہوتے ہیں،
ماہرین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا یوزر کیلے تازہ مواد کسی خوراک سے کم نہیں اور وہ تازہ مواد کیلے ہر وقت بےتاب ہوتا رہتا ہے اور یہ بےتابی ان کیلے کسی نشے کم نہیں۔

جب ان کو نئے حیران کن وڈیو ، آڈیو ،تصویر یا معلومات سامنے اتے ہیں تو وہ دھڑا دھڑ شئیر کرتے ہیں مگر کبھی بھی ھم نہیں سوچیں کہ مزکورہ خبر کس کے طرف سے شائع ہوا ہے یا خبر حقائق پر مبنی ہے اس کے ساتھ ھم یہ بھی نہیں دیکھتے کہ اس خبر کے پیچھے راز کیا ہے یا معاشرتی زندگی پر اس خبر کا کیا اثر پڑ سکتا ہے ۔

سوشل میڈیا پر آج کل مختلف گروپ اپنے مقاصد کیلے مختلف قسم کے مہم چلاتی ہے جن کا ھم بلا وجہ حصہ بن رہے ہیں مگر یہ اندازہ ھم کو بلکل بھی نہیں ہو رہا ہے ۔
عام افراد کے علاوا ایک صحافی یا سوشل میڈیا انفلوئنسر بھی خبر کی فیکٹ چیکنگ نہیں کرتے جو بعد ان کیلے درد سر بن سکتا ہے ۔

عموماً سوشل میڈیا پر تین قسم کے جعلی معلومات شائع ہوتے ہیں جن کا خمیازہ پھر ھم کو بھگتنا پڑتا ہے ۔

(1)”میس انفارمیشن” Miss information

میس انفارمیشن وہ معلومات ہوتی ہے جو ھم غیر ارادی طور پر آگے شئیر کرتے ہیں یعنی ھم کو معلوم نہیں کی خبر کیا ہے، خبر کا مقصد کیا یا خبر کہا سے آیا ہے ،
بس ھم اچھی یا بری نیت سے آگے شئیر کرتے ہیں اور اس دوران ھم اس خاص مہم کا بلا وجہ حصہ بن جاتے ہیں ۔

( 2) ڈیس انفارمیشن.Disiformation

ڈیس انفارمیشن یا غلط معلومات وہ خبر یا معلومات ہوتی ہے جو ایک خاص گروپ کے طرف سے ایک خاص مقصد کیلے جان بوجھ کر پھیلائے جاتے ہیں اور یہ
معلومات میس انفارمیشن سے خطرناک ہوتے ہیں۔

(3)مل انفارمیشن۔Malinformation

مل انفارمیشن یا خراب معلومات ایسی معلومات ہے جو حقیقت پر مبنی ہوتی ہے، لیکن گمراہ کرنے، نقصان پہنچانے یا ہیرا پھیری کرنے کے لیے ایک خاص گروپ ایک خاص مقصد کیلے اس کے اصل سیاق و سباق سے ہٹا دی جاتی ہے اور سوشل میڈیا پر مہم کا حصہ بناتے ہیں ۔

ان تین کیٹگریز میں ھم بلا وجہ ایک خاص مہم کا حصہ بنتے ہیں جو ہمارے لیے باعث مشکل کا سبب بن سکتا ہے ۔

اگر ھم معلوماتی ادارے سے کام کرتے ہیں یا خود کے طرف سے معلوماتی میڈیا آؤٹ لیٹ چلاتے ہیں تو ھم نے کئی طریقے سے خبر کے چھان بین کرنے ہونگے ۔

فیکٹ چیکنگ یا ڈی بگنگ ایک ٹول ہے جن کے مدد سے ھم خبر کے تصدیق کرسکتے ہیں۔
معلوماتِ پھلانا تصدیق کرنے کا فن ہے لہذا ہر خبر کے چھان بین کرنے کے بعد آگے شئیر کیا کریں ورنہ آپ کیلے درد سر بن سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button