چیمپئینز ٹرافیکھیل
آسٹریلیا ناک آؤٹ مرحلے میں سخت حریف ہے: روہت شرما

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل آج بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔
میچ کی آخری تیاریوں کے طور پرآسٹریلوی ٹیم نے پریکٹس کی جبکہ بھارتی ٹیم نے آرام کیا۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے میچ سے قبل ہونے والی پریس کانفرنس میں کہا کہ آسٹریلوی ٹیم شاندار ہے ،خصوصا ناک آؤٹ مرحلے میں سخت حریف ہے، سیمی فائنل میں اچھےمقابلے کی توقع ہے۔
دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم کے کپتان اسٹیو اسمتھ کہتے ہیں کہ وہ کھیل میں بہترین کارکردگی دکھانے پر یقین رکھتے ہیں، شائقین کو خاموش کرانے پر نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت مسلسل دبئی میں کھیل رہا اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے ، سیمی فائنل کڑا معرکہ ہوگا جس کا بے صبری سے انتظار ہے۔
واضح رہے کہ آج کا سیمی فائنل دن 2 بجے کھیلا جائے گا اور جیوسوپرسے براہ راست نشر کیا جائے گا۔