کھیل

دورہ نیوزی لینڈ؛ ٹیم کا اعلان آج ہوگا! بڑے ناموں کی چھٹی کا امکان

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں بدترین کارکردگی کے بعد دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان آج ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام اور مینجمنٹ کے درمیان مشاورت مکمل کرلی گئی ہے جبکہ ہیڈکوچ عاقب جاوید کی جگہ لیجنڈری کرکٹر محمد یوسف کا نام زیر غور ہے۔

ذرائع کے مطابق ون ڈے میں محمد رضوان کپتان برقرار رہیں گے تاہم کئی بڑے ناموں کی چھٹی پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی ہے، ٹی20 میں کپتانی سنبھالنے کیلئے سلمان علی آغا اور شاداب خان کے نام بھی زیر گردش ہیں۔

ادھر دورہ نیوزی لینڈ کے سلسلے میں ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز کو لاہور طلب کرکے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ملاقات بھی کی ہے جبکہ خبریں سامنے آئیں ہیں کہ بابراعظم، حارث رؤف، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا جائے گا۔

کرکٹرز نے ناقص پرفارمنس کے باعث باہر نکالے جانے سے پہلے ہی نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں آرام کی غرض سے دستبردار ہوسکتے ہیں۔

کرکٹرز نے ناقص پرفارمنس کے باعث باہر نکالے جانے سے پہلے ہی نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں آرام کی غرض سے دستبردار ہوسکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ٹی20 ورلڈکپ 2026 کی تیاری سے متعلق نوجوان کرکٹرز پر انحصار کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button