
باجوڑ مینہ ماموند بچی قتل کیس کے سلسلے میں گرینڈ جرگہ ، ملزم دونوں خاندانوں اور پورے قوم کا مشترکہ دشمن قرار دیا گیا۔، مینہ ماموند بچی قتل کیس کے سلسلے میں گرینڈ جرگہ ، ملزم دونوں خاندانوں اور پورے قوم کا مشترکہ دشمن قرار دیا گیا۔ خاندان نے مکمل براءت کا اعلان کردیا
تفصیلات کے مطابق 20 فروری کو مینہ ماموند میں 4 سالہ بچی ماریہ ولد عبداللہ کا کے قتل کا دردناک واقعہ رونما ہوا ، جس کا ملزم بلال ولد حبیب الرحمان گرفتار ہوا اور بعد ازاں اعتراف جرم بھی کرلیا۔
24 فروری 2025 کو ملک حزب اللہ مینہ ماموند کے رہائشگاہ پر گرینڈ جرگہ منعقد ہوا۔ جس میں دو فریقین فریق اول محمد جان ، محمد زیر ، عبداللہ (متاثرہ خاندان) اور فریق دوم حبیب الرحمان ، شیرین ، نور الرحمان کے جملہ خاندانوں نے شرکت کی۔ جس میں جرگہ ممبران ملک حبیب اللہ ، ملک صلاح الدین ، ملک یوسف خان ، حاجی سید پاچا ، حاجی بخت منیر ، تمزیر خان ، ملک اکرام اللہ ، حاجی شینا ، مولانا سردار احمد ، قاری نجیب اللہ ، حاجی محمدامین ، حاجی فقیر ، شیرا علم ، جمروز ، فیروز ، سیفور ، ولایت ، ملک بخت منیر اور دیگر کے کوششوں سے دونوں خاندانوں میں صلح ہوگیا ۔ جبکہ جرگہ ممبران ، اقوام ماموند اور دونوں خاندانوں نے ملزم بلال ولد حبیب الرحمان کو مشترکہ دشمن (کشندہ ) قرار دیا۔ اس موقع پر ملزم کے خاندان نے ملزم سے مکمل براءت کا اعلان کیا۔ اور جرگہ کے سامنے اقرار کیا کہ وہ کبھی بھی کسی بھی صورت میں ملزم کو کسی بھی قسم کا سپورٹ نہیں دیں گے۔ اور اگر کبھی ان پر کوئی معاونت ثابت ہوا تو ملزم کا خاندان مجرم قرار پائے گا۔ اگر ملزم کو عدالت سے رہائی ملی اور اس کے بعد وہ قتل ہوا تو اس کے خلاف ملزم کا خاندان کیس (ایف آئی آر) نہیں کرے گا۔