تازہ ترین
وزیراعظم پاکستان کا مبارک زیب خان کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم پاکستان کا مبارک زیب خان کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد -وزیراعظم پاکستان کا مبارک زیب خان کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ نہ صرف باجوڑ بلکہ پورے قبائلی علاقوں کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔
یہ فیصلہ قبائلی علاقوں میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گا اور وہاں کے عوام کی خوشحالی اور بہتر مستقبل کی راہیں ہموار کرے گا۔
باجوڑ کے لوگوں کے لیے یہ ایک عظیم اعزاز ہے کہ ان کا نمائندہ قومی سطح پر اہم ذمہ داریاں سنبھال رہا ہے، جو علاقے کی بہتری اور ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
قبائلی عوام کے حقوق اور مسائل کے حل کے لیے یہ قدم ایک تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔