باجوڑ فٹ بال چیلنج کپ شاندارافتتاحی تقریب کا انعقاد

باجوڑ۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ فٹ بال چیلنج کپ کا آج باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں شاندار افتتاحی تقریب منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر نے ٹرافی کے تقریب رونمائی کی ۔
افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حمزہ ظہور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تاج محمد وزیر ، فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر عبد الحکیم ، جنرل سیکرٹری عزت یوسف سمیت علاقے کے عمائدین اور فٹ بال شائقین نے شرکت کی ۔
ڈپٹی کمشنر نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ اس میں ضلع باجوڑ اور دیگر اضلاع کے بہترین ٹیمیں حصہ لینگے۔ ہمارا بنیادی مقصد اس میں چھپا ہوا ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے انشاء اللہ اس سے اچھی اچھی کھلاڑی سامنے آئینگے ۔اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ اس ٹورنامنٹ میں اپنا بھرپور تعاون کرینگے اور ان کے تمام ضروریات پورا کرینگے۔
ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تاج محمد وزیر ،فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر عبد الحکیم ، جنرل سیکرٹری عزت یوسف نے بھی کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں 40 سے زیادہ ٹیمیں حصہ لینگے ۔یہ ایک بہترین ایونٹ ہوگا اور اس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا