خیبر سپورٹس فیسٹیول 2024 اختتام پذیر

خیبر سپورٹس فیسٹیول 2024 اختتام پذیر، اختتامی و تقریب تقسیم انعامات جمرود سپورٹس کمپلیکس پر ہوئی
تفصیلات کے مطابق محکمہ کھیل خیبر پختونخوا اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے و محکمہ کھیل خیبر کے زیر اہتمام خیبر سپورٹس فیسٹیول 2024 اختتام پذیر ہوگیا،خیبر سپورٹس فیسٹیول 2024 کی اختتامی و تقریب تقسیم انعامات جمرود سپورٹس کمپلیکس پر منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خیبر احسان اللہ تھے جبکہ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جمرود ڈاکٹر عامر زیب،صوبائی وزیر سی این ڈبلیو سہیل آفریدی کے فوکل پرسن نوید آفریدی،ڈی ایس او راہد گل ملاگوری،ایڈیشنل ایس ایچ او غفار خان سمیت کثیر تعداد میں کھلاڑی اور شائقین موجود تھے۔
خیبر سپورٹس فیسٹیول 2024 کے اختتامی تقریب کے موقع پر جمرود سپورٹس کمپلیکس پر زید ایس اور سٹار کلب فٹبال ٹیموں کے مابین فٹبال کا فائنل میچ بھی کھیلا گیا جس میں زیڈ ایس کلب نے پنیلٹی کیکس سے سٹار کلب فٹبال ٹیم کو ہرا کر فٹ بال فائنل اپنے نام کیا۔
خیبر سپورٹس فیسٹیول 2024 کے اختتامی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خیبر احسان اللہ نے موقع پر موجود شائقین سے اپنے خطاب میں کہاکہ 10 اکتوبر سے ضلع خیبر کے تینوں تحصیلوں جمرود،باڑہ،لنڈی کوتل اور ملاگوری میں محکمہ کھیل خیبرپختونخوا، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ کھیل خیبر کے زیر اہتمام خیبر سپورٹس فیسٹیول 2024 کا پرامن طریقے سے انعقاد ہوا جس میں کرکٹ،فٹبال اور ولی بال کے مقابلے ہوئے۔
مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خیبر احسان اللہ نے کہاکہ ضلع خیبر میں خیبر سپورٹس فیسٹیول 2024 کا انعقاد مقامی کھلاڑیوں اور نوجوانوں کو مثبت تفریح کا موقع فراہم کرنا تھا جبکہ مقامی کھلاڑیوں کے ٹیلینٹ میں نکار پیدا کرنا ہے۔مہمان خصوصی نے کہاکہ ضلع خیبر کھیلوں کے حوالے سے کافی زرخیز ہے اور ہمارے ضلع کے کئی کھلاڑی مختلف کھیلوں میں ملکی و بین الاقوامی سطح پر نہ صرف ملک و قوم کا نام روشن کررہے ہیں بلکہ علاقے کے لئے بھی نیک نامی کا باعث بن رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ محکمہ کھیل خیبر کے ساتھ ملکر مستقبل میں مزید اس طرح کے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کرائیں گے۔
آخر میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خیبر احسان اللہ نے تینوں تحصیلوں سے خیبر سپورٹس فیسٹیول 2024 میں کرکٹ،فٹبال اور ولی بال مقابلوں کے فائنل میچز جتنے والے ونرز و رنرز آپ ٹیموں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کی۔