فیس بُک اور واٹس ایپ کی تمام سروسز بحال،

فیس بُک اور واٹس ایپ کی تمام سروسز بحال، صارفین اب بغیر کسی وی پی این کے دونوں سروسز استعمال کرسکتے ہیں ۔ واٹس ایپ پر تصاویر، ویڈیوز اور آڈیو میسجز ڈیٹا پر بھی ڈاؤن لوڈ ہونا شروع، صارفین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔
اس سے قبل ملک بھر میں واٹس ایپ سروسز کئی روز متاثر رہیں، جس کے باعث کروڑوں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔
سروسز متاثر ہونے سے صارفین کو پیغام رسانی اور ایک دوسرے سے رابطہ کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔
مختلف شہروں میں سماجی رابطوں کی ایپلی کیشن واٹس ایپ اور فیس بک کی سروسز متاثر رہیں۔ موبائل انٹرنیٹ کے ذریعے واٹس ایپ پر تصاویر، ویڈیوز اور آڈیو میسیجز ڈاؤن لوڈ نہیں ہورہے تھے، تاہم وائی فائی کے ذریعے یہ سہولیات ڈاؤن لوڈ ہورہی تھیں۔ تاہم اب فیس بُک اور واٹس ایپ کی تمام سروسز بحال ہوگئی ہیں اور صارفین بغیر کسی وی پی این کے تصاویر، ویڈیوز یا وائس ڈاؤن لوڈ یا کسی کو بھیج سکتے ہیں
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے