تازہ ترین

باجوڑ تحصیل لوئی ماموند لرخلوزو ہسپتال کے قریب پولیس موبائل پر ریموٹ کنٹرول بم بلاسٹ

باجوڑ۔ بم دھماکے میں شہید ہونے والے اے۔ایس۔ائی بخت ذادہ کی نمازِ جنازہ پولیس لائن باجوڑ میں پورے سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ میں کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس برگیڈئیر محسن جاوید، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ سجاد احمد، سول انتظامیہ کی افسران، پولیس افسران اور دیگر مختلف مکاتب فکر کی افراد نے شرکت کی۔

شہید کی میت کو پولیس کی سپیشل سکواڈ کے ہمراہ اپنے آبائی علاقے کو روانہ کر دیا گیا جہاں پر انکی تدفین پورے سرکاری اعزاز کیساتھ کی جائیگی۔

واضح رہے کہ اج شام ایک ناخوشگوار واقعہ اس وقت پیش آیا جب باجوڑ پولیس کی دو اہلکارز روڈ کے کنارے شرپسند عناصر کے طرف سے پہلے سے نصب کردہ IED کے زد میں اگئی جسکے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button