انسانی حقوقتازہ ترینخیبر پختونخوانوجوان

ریحان زیب خان کا انتقال‘ خیبرپختونخوا کے 3 حلقوں میں الیکشن ملتوی

ریحان زیب خان کا انتقال‘ خیبرپختونخوا کے 3 حلقوں میں الیکشن ملتوی

این اے 8 اور پی کے 22 میں آزاد امیدوار ریحان زیب خان کے قتل اور پی کے 91 میں اے این پی کے عصمت اللہ خٹک کے انتقال کے باعث انتخابات ملتوی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

این اے 8 اور پی کے 22 باجوڑ میں آزاد امیدوار ریحان زیب خان کے قتل اور پی کے 91 کوہاٹ میں اے این پی کے عصمت اللہ خٹک کے انتقال کے باعث انتخابات ملتوی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر نے الیکشن منسوخ ہونے کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا ہے کیوں کہ الیکشن ایکٹ کی شق 73 کے تحت انتخابی نشانات جاری ہونے کے بعد امیدوار کے انتقال سے الیکشن ملتوی ہوجاتے ہیں، امیدوار کے انتقال کے باعث ریٹرننگ آفیسر نیا الیکشن شیڈول جاری کرتا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ پی کے 91 کوہاٹ سے عصمت اللہ خٹک سمیت 13 امیدوار حصہ لے رہے تھے اور سابق سینیٹر عباس آفریدی بھی پی کے 91 سے امیدوار ہیں، ضلعی صدر اے این پی نے بتایا کہ عصمت اللہ خٹک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، وہ پی کے 91 کوہاٹ سے اے این پی کے امید وار تھے۔

دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے متحرک کارکن اور این اے 8 و پی کے 22 باجوڑ

2024 انتخابات/سیاسی شخصیات کو کالعدم تنظیموں کی دھمکیاں

خیبرپختونخوا میں 15 سیاسی شخصیات کو شدت پسندوں کی جانب سے دھمکیاں موصول ہوئی ہیں

کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کےمطابق سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو شدت پسندوں کی جانب سے دھمکیاں موصول

سابق صوبائی وزیر امتیاز قریشی اور سینیٹر ہدایت اللہ بھی فہرست میں شامل

ن لیگ کےسابق رکن قومی اسمبلی امیرمقام اور پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے پیرمصور شاہ اور شاہ محمد بھی فہرست میں شامل

جے یو آئی ف کےملک عدنان وزیر اور احسان اللہ کو بھی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں

 سینٹر بختی افسر اور سینٹر مولانا عبدالرشید کو بھی شدت پسندوں نے دھمکیاں دی ہیں

سی ٹی ڈی کے مطابق سیاسی شخصیات کو ملنے والی دھمکیوں سےمتعلق تمام اضلاع کی پولیس کو اگاہ کردیا ہے

 متعلقہ اضلاع کی پولیس سیاسی شخصیات کو سیکیورٹی فراہم کرے گی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button