نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان

باجوڑ میں 20 نومبر کے بعد غیر رجسٹرڈ بارگین اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان ۔
ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں (NCP) نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی پروفائلنگ اندراج کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد ہوا۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ کاشف ذوالفقار، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی رضا، اسسٹنٹ کمشنرخار محب اللہ خان یوسفزئی، اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی عدیل احمد ستار، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار ون شاہ نواز خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار ٹو ثناء اللہ، جملہ تحصیلداران، سرکل ڈی ایس پی، ایس ایچ او تھانہ خار، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر باجوڑاورضلع باجوڑ بارگین ایسوسی ایشن مالکان نے شرکت کی ۔
اجلاس میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی پروفائلنگ اندراج، بارگینوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے تفصیلی بحث زیر غور لائی گئی۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے بارگین مالکان کو اپنی بارگینوں اور (NCP) گاڑیوں کی رجسٹریشن 20 نومبر تک محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ساتھ فری آف کاسٹ رجسٹر کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کی۔ 20 نومبر 2023 کے بعد غیر رجسٹرڈ بارگین اور (NCP) گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔