انسانی حقوقتازہ ترین

باجوڑ بار ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد کا چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے ملاقات

باجوڑ بار ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد کا چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے ملاقات، جوڈیشل کمپلیکس سمیت باجوڑ بار کے مسائل سے چیف جسٹس کو آگاہ کیا،

 تفصیلات کے مطابق باجوڑ بار کے صدر محمد جاوید شاہ کی صدارت میں باجوڑ بار کی کابینہ وفد نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ابراہیم سے ان کے چیمبر میں تفصیلی ملاقات کی جس میں باجوڑ میں عدالتی نظام کی بہتری اور وکلاء کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی،

 اس موقع پر باجوڑ بار کے صدر جاوید شاہ ایڈوکیٹ نے چیف جسٹس کو باجوڑ جوڈیشل کمپلیکس کے بارے میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور کہا کہ نئی ضم ہونے والے اضلاع میں وکلاء کو لیگل پریکٹس میں کئی مسائل کا سامنا ہے جس کو بروقت حل کرنے کی اشد ضرورت ہے،

باجوڑ بار کے صدر جاوید شاہ ایڈوکیٹ نے چیف جسٹس کو درخواست کی کہ باجوڑ میں ججوں کی تعیناتی کے دوران اس بات کو زیر غور لایا جائے کہ نئے ضم ہونے والے اضلاع میں جونئیر ججوں کی بجائے سینئر ججوں کی تعیناتی کو ترجیح دی جائے کیونکہ باجوڑ میں زیادہ تر کیسز ایف سی آر قانون کے وقت سے زیر التواء ہے اور ان کو حل کرنے کیلئے سینئیر اور تجربی کار ججوں کی تعیناتی بہت ضروری ہے،

 انہوں نے چیف جسٹس سے مطالبہ کہ باجوڑ میں خاتون جج کی تعیناتی ترجیحی بنیادوں پر کی جائے کیونکہ زیادہ تر فیملی کیسز اسی وجہ سے عدالتوں میں نہیں آتے کہ یہاں پر خاتوں جج موجود نہیں اور باجوڑ کے عوام قبائیلی روایات کے پس منظر میں فیملی کیسز کیلئے خاتون جج کے عدالت کو ترجیح دیتے ہیں،

 اس موقع پر چیف جسٹس نے باجوڑ بار کے وفد کو باجوڑ بار کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور نئے بار روم کے افتتاح کے موقع پر باجوڑ کا دورہ کرنے کی حامی بھی بھرلی،

باجوڑ بار کے نمائندہ وفد میں صدر محمد جاوید شاہ، جنرل سیکرٹری احسان الحق اتمانی،حیاء خان ایڈوکیٹ، ضیاء الرحمان ایڈوکیٹ، امان اللہ خان ایڈوکیٹ، ضیاء الرحمن زرگر ایڈوکیٹ، محمدنور ایڈوکیٹ، محمد کرام درانی شامل تھے جنہوں نے چیف جسٹس ابراہیم کو باجوڑ بار کی مسائل کی حل یقینی دہانی کرانے پر چیف جسٹس کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button