انسانی حقوقتازہ ترین

باجوڑ :گم شدہ نوزائیدہ بچہ صحیح سلامت برامد،خاتون ملزمہ گرفتار

سول ہسپتال خار لیبر روم سے گم شدہ نوزائیدہ بچہ صحیح سلامت برامد۔ خاتون ملزمہ گرفتار۔ مقدمہ درج۔ مزید تفتیش جاری

باجوڑ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی۔ائی۔جی ملاکنڈ ناصر محمود ستی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نذیر خان (PSP) کے ہدایت کی روشنی تھانہ خار پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرکے گم شدہ نوزائیدہ بچہ صحیح سلامت برآمد کرکے والدین کو حوالہ کیا۔

اطلاع موصول ہوتے ہی ایس۔پی انوسٹیگیشن باجوڑ نوید اقبال کے سربراہی میں بننے والی پولیس کے سپیشل ٹیم جسمیں سرکل ڈی۔ایس۔پی نعمت اللہ خان، ایس۔ایچ۔او تھانہ خار سعید الرحمن اور OII تھانہ خار شامل تھیں نے کامیاب کارروائی کرکے ہسپتال میں نصب سی۔سی۔ٹی۔وی کیمروں کے مدد سے ملزمہ کی نشاندھی کرکے مذکورہ خاتون کو فوراً حراست میں لیاگیا اور پھر انہیی کے نشاندھی پر گمشدہ بچے کو جانی شاہ سے برامد کیا گیا۔

واضح رہے کہ متذکرہ بالا واقعہ اس وقت پیش ایا جب سول ہسپتال خار لیبر روم میں ایک خاتون مسماہ "”ح”” نے بچے کو جنم دیا تو وہاں پر موجود ملزمہ مسماہ "ا” نے دھوکے سے نوزائیدہ بچے کو اپنے ساتھ لے کر وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئی تھی۔ ملزمہ کیخلاف مقدمہ درج رجسٹرڈ کرکے مزید تفتیش شروع کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button