تازہ ترینکھیل

امن وہیل چیئر کرکٹ کپ ٹورنامنٹ اختتام پزیر

خار ( قیاس خان )باجوڑ میں منعقدہ "پہلی بین الاضلاعی سپیشل پرسنزامن وہیل چیئر کرکٹ کپ ٹورنامنٹ احتتام پزیر

فائنل میچ اور احتتامی تقریب باجوڑ سپورٹس کمپلیکس خار میں منعقد ہوئی

قبائلی ضلع باجوڑ میں سپیشل پرسنز کے لیے فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے منعقدہ پہلہ بین الاضلاعی امن وہیل چیئر کرکٹ کپ ٹورنامنٹ احتتام پذیر ہوگیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ اور احتتامی تقریب باجوڑ سپورٹس کمپلیکس خار میں منعقد ہوئ۔ تقریب میں ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کے اعلی حکام، خصوصی افراد، آفیشلز اور سپورٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور بڑی تعداد میں علاقہ کے نوجوانوں نے شرکت کی۔

تین روزہ ٹورنامنٹ میں دیر، باجوڑ، مردان، بنوں، سوات اور تخت بھائی کی خصوصی پرسنز کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل میچ باجوڑ گلونہ اور دیر ٹائیگرز کے درمیان کھیلا گیا۔ جس میں دیر ٹائیگرز کو باجوڑ گلونہ نے شکست دی۔ مہمان خصوصی نے اعلی کارکردگی دکھانے واکے کھلاڑیوں اور رنراپ اور فاتح ٹیموں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے۔

اس موقع پر خصوصی افراد نے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر فرنٹیئر کور نارتھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ مستقبل میں بھی منعقد کئے جائیں تاکہ خصوصی افراد کی حوصلہ افزائ کی جا سکے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button