تازہ تریننوجوان

باجوڑ نیشل یوتھ اسمبلی کاپہلا اجلاس کا انعقاد

باجوڑ :نیشل یوتھ اسمبلی کاپہلا اجلاس کا انعقاد

باجوڑ(باجوڑ ٹائمز )  ڈائریکٹر یوتھ آفئیرز خیبر پختونخوا اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفس باجوڑ کے زیر اہتمام سول کالونی جرگہ ہال میں یوتھ پارلیمنٹری سیشن کا انعقاد۔

ضلع کے نوجوانوں کی قائدانہ صلاحیتوں کو جلا بخشتے کے لئے ضلعی یوتھ آفس باجوڑ کی جانب سے سول کالونی جرگہ ہال میں یوتھ پارلیمنٹری سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

 ضلعی انتظامیہ اور نیشنل یوتھ اسمبلی خیبر پختونخوا کے تعاون سے منعقدہ سیشن میں پارلیمانی امور اور لیڈرشپ پر بحث کے ساتھ ساتھ ممبران کی جانب سے قراردادیں بھی پیش کی گئیں۔

تقریب میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر باجوڑ فواد احمد، ڈسٹرکٹ نیشنل یوتھ اسمبلی گورنر مجاہد خان، سپیکر حنیف الرحمن، ڈویژنل ہیڈ پیر اعجاز الحق، وزیر مذہبی امور عثمان غنی سمیت کثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق نے کہا کہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہے۔

 ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر باجوڑ فواد احمد نے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کے لئے ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ آفئیرز خیبر پختونخوا اور ضلعی یوتھ آفس باجوڑ کے تعاون کو جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

نیشنل یوتھ اسمبلی گورنر مجاہد خان نے نوجوانوں کو موقع فراہم کرنے پر ضلعی انتظامیہ اور ضلعی یوتھ آفس باجوڑ کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے ! کہ قبائیلی اضلاع انضمام کے بعد یہ نوجوانو ں کیلئے پہلی سرگرمی ہے نوجوانو ں نے اس طرح کی سرگرمیوں خوش ائیند قرار دی اور ائیندہ کیلئے یو تھ افئیر  ڈیپارنمنٹ سے مثبت سرگرمی بڑھانے کی خواہش ظاہر کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button