تازہ ترین

عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ صوبائی الیکشن کمیشن کونسل اجلاس کا انعقاد.

باجوڑ.. اجلاس زیر صدارت گل افضل خان منقعد ہوا،

اجلاس کا ایجنڈا الیکشن کمیشن کی منظوری ضلعی جنرل سیکرٹری نثار باز نے پیش کیا، کونسل کی دو تہائی اکثریت نے اجلاس میں شرکت کی،

اجلاس میں صوبائی الیکشن کمیشن کے ممبر مولانا خانزیب نے خصوصی شرکت کی، اجلاس میں پارٹی کی سنیر قیادت ملک عطاء اللہ خان لالا ، ملک گل زادہ، نایب صدر خان بہادر لالا ، صوبائی کونسل ممبر ڈاکٹر غلام حبیب ،ضلعی انفارمیشن سیکٹری نور خان دورانی، ڈپٹی جی ایس صدیق اکبر سمیت دیگر تحصیل صدور جنرل سیکرٹریز اور کونسل کے معزز اراکین شریک تھے،

اجلاس میں طویل مشاورت کے بعد متفقہ طور پر 7 سات اراکینِ پر مشتمل ضلعی الیکشن کمیشن کمیٹی تشکیل دی گئی،

شاہ نصیر خان چیرمین، جبکہ محمد سید سلارزئئ جنرل سیکٹری الیکشن کمیشن مقرر کی گئے، ممبران رشید خان، عبدالقیوم اتمانخیل، ڈاکٹر پرویز خان، ریاض خان ماموند، کامریڈ محب اللہ، داؤد خان چارمنگ پر مشتمل الیکشن کمیشن ( آرگنائزنگ کمیٹی) مقرر کردی گئی۔

عوامی نیشنل پارٹی ہر چار سال بعد ملک کی چار اکائیوں سمیت سرائیکی بیلٹ میں ممبر شپ کرکے نئے تنظیم سازی جمہوری طریقے سے کرتی ہیں، پارٹی کی کارکنان اپنے رائے کی بنیاد پر اپنے کابینے ویلج کونسل سے لیکر تحصیل اور ضلعی کابینہ تک منتخب کرتی ہیں،

اور اسی طرح صوبائی کابینہ بھی منتخب صوبائی کونسل کی اراکین اپنی رائے ووٹ کی ذریعے سے منتخب کرتے ہیں، اور مرکزی کابینہ بھی منتخب ہوکر چار سال تک اپنی قومی تحریک عوامی نیشنل پارٹی کی اس کارواں کو آگے بڑھا دیتے ہیں،

تمام پختونوں خاص کر نوجوان طبقے کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ عوامی نیشنل پارٹی میں ممبر شپ کرکے اپنی قومی جمہوری تحریک میں حصہ ڈالے اور اپنی قومی حقوق کی حصول کیلے انقلابی پرچم سرخ جھنڈے تلے متحد ہوجائے۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button