تازہ ترین

ہمیں اپنے شہداء اور غازیوں پر فخر ہے،ڈی پی او  باجوڑ نذیر خان

باجوڑ. لیفٹیننٹ سجاد شہید چوک خار بازار میں یوم تکریم شہداء پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نذیر خان کی شرکت۔

تقریب میں شہداء کے لواحقین، سیاسی و سماجی شخصیات، تاجر برادری، پولیس افسران سمیت دیگر مختلف مکاتب فکر کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

شرکاء نے وہاں پر شہداء کے یاد میں شمعیں روشن کی اور وطن عزیز کے دفاع میں اپنے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء کے ایصال ثواب اور ملکی سلامتی کیلئے اجتماعی دعا کی گئیں۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع میں اپنے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء ہمارے اصل ہیروز ہیں انہیں کی قربانیوں کے بدولت اج ہم پر امن زندگی بسر کررہے ہے۔ ہمیں اپنے شہداء اور غازیوں پر فخر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button