تازہ ترین

ژالہ باری سے باجوڑ لوگوں کے اربوں روپے نقصانات ہوئے ہیں آفت زدہ قرار دیا جائے:ہارون الرشید

باجوڑ : باجوڑ ٹائمز (قیاس خان ) ژالہ باری سے باجوڑ لوگوں کے اربوں روپے نقصانات ہوئے ہیں آفت زدہ قرار دیا جائے:ہارون الرشید

امیر جماعت اسلامی باجوڑ ضلعی ذمہ داران کے ہمراہ باجوڑ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ،
پریس کانفرنس میں امیر ضلع نے کہا کہ حالیہ دنوں میں باجوڑ میں شدید بارشوں کے ساتھ ساتھ ژالہ باری بھی ہوئے جس سے کھڑے فصلوں اور باغات کو شدید نقصان ہوا اور باجوڑ کے لوگوں کی اربوں روپے نقصانات ہوئے ہیں حکومت سے مطالبہ کیا کہ باجوڑ کو آفت زدہ قرار دیا جائے اور پوری ریلیف دیا جائے ، اور نقصانات کا ازالہ کیا جائے ۔۔

پریس کانفرنس کے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب اسے ایک ہنگامی اجلاس بلا لیا گیا جس میں باجوڑ کے مختلف  سیاسی مشران نے شر کت کی ۔

ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سید اخونزاد چٹان،حاجی شیر بہادر خان جماعت اسلامی باجوڑ کے نائب امراء حاجی سردار خان ،قاری عبدالمجید،سیکرٹری جنرل محمد حمید صوفی، سابق ممبر صوبائی اسمبلی حاجی سراج الدین خان کے فرزند عابد خان، امیر تحصیل لوئی ماموند لطیف جان،امیر جماعت اسلامی تحصیل اتمانخیل میاں عبدالجلیل،صدر الخدمت فاونڈیشن باجوڑ شیرزادہ قاصر ،قائم مقام امیر تحصیل واڑہ ماموند حاجی سکندر خان،ڈپٹی جنرل سیکرٹری بختیار عالم،جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی یوتھ یونس مسافر، عبدالمنان جانباز ودیگر شامل تھے.

وفد نے تباہ کن جالہ باری سے کھڑی فصلوں، سبزیوں،باغات کے ملیامیٹ ہونے اور مال مویشیوں کے ہلاکت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا. اے ڈی سی نے متاثرہ علاقوں کی سروے، نقصانات کے ازالے کے لیے حکام بالا سے بات کرنے اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button