باجوڑ : بارش اور ژالہ باری سے پھلوں کے باغات، سبزیوں کی کھڑی فصلیں تباہ

باجوڑ : بارش اور ژالہ باری سے پھلوں کے باغات، سبزیوں کی کھڑی فصلیں تباہ
باجوڑ: موسلا دھار بارش کے ساتھ ژالہ باری نے باجوڑ میں گندم، پھلوں کے باغات، سبزیوں کی کھڑی فصلیں تباہ کر دیں اور متعدد مویشی ہلاک ہو گئے۔
کسانوں نے بتایا کہ علاقے میں ژالہ باری کئی منٹوں تک جاری رہی اور پھر وقفے وقفے سے دوبارہ شروع ہوئی جس سے گندم کی کھڑی فصلیں، باغات اور مختلف قسم کی سبزیاں تباہ ہو گئیں۔
ایک مقامی کسان نے باجوڑ ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہا۔کہ ہماری گندم کی فصل، جس کی کٹائی چند دنوں بعد متوقع تھی، طوفانی بارشوں سے مکمل طور پر تباہ ہو گئی ۔

دیگر کاشتکاروں کا کہنا تھا کہ طوفان کا اثر اس قدر شدید اور طویل تھا کہ کھیتوں میں کچھ بھی نہیں بچا، یہاں تک کہ درختوں کے پتے بھی جھڑ گئے اور صرف تنا رہ گیا۔
بری طرح سے متاثر ہونے والے دیہات میں سلارزئ ،چارمنگ مانوگئی، راغگان، بر ترس شموزئی، مولا کلی، سالارزئی زور بندر، علیزوڈاگ ، سیری سر، حیاتے اور باجوڑ کے ریاست و دیگر مختلف علاقے شامل ہیں۔

باجوڑ کے سماجی کارکنوں اور سیاسی رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ ضلع کو آفت زدہ علاقہ قرار دیا جائے اور صوبائی حکومت طوفان سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے ایک ٹیم مقرر کرے اور کے پی حکومت سے کسانوں کو مالی طور پر معاوضہ دیا جائے، جس کے لیے باجوڑ کے سماجی کارکنوں نے احتجاج کیا۔ باجوڑ کو آفت زدہ علاقہ قرار دینے کے لیے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹرینڈ شروع کیا۔تاہم بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔