صوبائی وزیر انورزیب خان کا شاہی تنگی، خڑی کمر کا دورہ

ضلع باجوڑ:صوبائی وزیر انورزیب خان کا نو منتخب ناظم سب ڈویژن ناوگئی ڈاکٹر خلیل الرحمٰن کے ہمراہ شاہی تنگی، خڑی کمر کا دورہ
شاہی تنگی کے غیور عوام نے صوبائی وزیر انورزیب خان اور ناظم ڈاکٹر خلیل الرحمٰن کا پرتپاک استقبال کیا،
صوبائی وزیر انورزیب خان نے شاہی تنگی، خڑی کمر کے غیور عوام کا ڈاکٹر خلیل الرحمٰن کو بھرپور طریقے سے ووٹ دینے پر شکریہ ادا کیا۔
صوبائی وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ شاہی تنگی، خڑی کمر کے عوام نے جس طرح ہم پر اعتماد کیا انشاءاللہ ہم ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔
صوبائی وزیر انورزیب خان نے اپنے فنڈ سے شاہی تنگی اور خڑی کمر کے عوام کیلئے مندرجہ ذیل اعلانات بھی کیے۔
جس میں ویٹرنری ہسپتال,مڈل سکول کیلئے سٹاف،واڑہ ماموند میں ڈگری کالج کی تعمیر کیلئے وزیراعلی صاحب کو پروپوزل جمع کیا ہے۔،3 کلومیٹر پی سی سی روڈ،بجلی کی ترسیل،10 مساجد کی سولرائزیشن،7 واٹر سپلائی سکیم،بلیک ٹاپ روڈ کی مرمت،200 میٹر ڈانگہ کی تعمیر،کھیل کیلئے سپورٹس گراؤنڈ،خڑی کمر بی ایچ او کیلئے لیڈی ڈاکٹر کی تعیناتی،خڑی کمر بازار کیلئے سٹریٹ لائٹس
صوبائی وزیر انورزیب خان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلی محمود خان کے قیادت میں خیبرپختونخوا پہلے بھی وزیراعظم عمران خان تھا اور انشاءاللہ 2023 میں بھی خیبرپختونخوا وزیراعظم عمران خان ہوگا۔