ضلع باجوڑ میں باولے کتوں کے کاٹنے سے 9 بچے زخمی

باجوڑ ضلع باجوڑ میں باولے کتوں کے کاٹنےسے 9 بچے زخمی ۔ تفصیلات کے مطابق باجوڑ کے چوتے بڑے کاروباری مرکز صدیق آباد پھاٹک میں باولے کتے نے 9 بچوں کو کاٹ لیا۔ جن کو فوری طور علاج کیلئے ھیڈ کوارٹر ھسپتال باجوڑ لایا گیا۔ جہاں پر انہیں حفاظتی ٹھیکہ جات لگائے گئے ۔
باجوڑ میں ہر سال شد گرمیوں میں باولے کتوں کا راج کلبی لگ جاتا ہے۔
جہاں پر عوام کو سرکاری ہسپتالوں میں حفاظتی ویکسین و ٹھیکہ جات کی قلت اور اپنی مدد آپ کے تحت انتظام کا سامنا کرنا پڑتاہے۔ لیکن یہ پہلی بار دیکھنے میں آرہاے کہ مارچ کے مہینے میں باولے کتے کاٹنے سے 9 بجے زخمی ہوئے یہ وقعہ صیدق اباد پاٹک بازار سے لے کر گھی ملز رپورت ہو ا ، باولے کتنے نے دینی جو مدرسے میں داخل ہوکر یہ واقعہ پیش آیا ۔
مسمیاتی تبدیلیاں زندگی کے ہر پہلوں پر اثر انداز ہورہی ہیں ۔ بظاہر یہ بھی ایک علامت ہوسکتی ہے۔ ضلعی انتظامیہ،خاص کر تحصیل میونسپل ایڈمینسٹریشن اور محکمہ لائیو سٹاک پٹس کنٹرول یونٹ کو اقدامات اٹھانی چاہئیں اور اس مسئلے کا فی الفور حل نکالنا چاہیے، تاکہ آنے والے گرمی کے موسم میں باولے کتوں سے ممکنہ حادثات کو رکا جاسکے ۔