تازہ ترین

پاکستان سپورٹس فیسٹیول کی رنگا رنگ تقریب اختتامی پزیر

ضلع باجوڑ میں ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کے اشتراک سے پاکستان سپورٹس فیسٹول کا انعقاد

باجوڑ ( قیاس خان ) فیسٹیول کی رنگا رنگ اختتامی تقریب باجوڑ سپورٹس کمپلیکس خار میں منقعد ہوئی۔

خیبر پختونخواہ کے  قبائلی ضلع باجوڑ میں پاکستان سپورٹس فیسٹول 2023 آ ج اختتام پذیر ہوا. پاکستان سپورٹس فیسٹول میں ضلع باجوڑ کی تمام تحصیلوں سے کرکٹ, فٹبال, والی بال, باسکٹ بال اور ایتھلیٹکس سمیت دیگر اہم کھیلوں کی پانچ سو سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا اور فیسٹیول کو چارچاند لگا دیے . 

اختتامی تقریب باجوڑ سپورٹس کمپلیکس خار میں منعقد ہوئی . جس میں سپورٹس فیسٹول میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں, آفیشلز, ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کے عہدداران اور بڑی تعداد میں علاقہ کے نوجوانوں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے دیگر مہمانوں نے شرکت کی. اختتامی تقریب میں کرکٹ اور فٹ بال کے فائنل میچز کھیلے گئے . جبکہ جمناسٹک اور تائی کوانڈو کے کھلاڑ یوں نے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا اور شائقین سے داد وصول کیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ اسکول کے بچوں نے ٹیبلوز پیش کئے جنہیں شائقین نے سراہا۔

اس موقع پر مہمان خصوصی نے خصوصی افراد سے بھی ملاقات کی اور ان کے حوصلے اور ہمت کو سراہا ۔

آخر میں مہمان خصوصی نے کھلاڑ یوں میں انعامات تقسیم کئے اور پاکستان سپورٹس فیسٹیول کے انعقاد کو انتہائی مفید اور خوش آئند قرار دیا ۔

اس موقع پر  دور دراز علاقوں سےآئے ہوئے تماشائیوں نے ضلعی انتظامیہ اور فرنٹیئر کور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے صحت مند فیسٹول منعقد کروانے پر وہ ان اداروں کے شکر گزار ہیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button