قبائلی خواتین کو بھی وہی حقوق دیے جائے جو ملک کی تمام خواتین کو حاصل ہیں۔ فرحتہ

خیبر – قبائلی خواتین کی حقوق کے لئے آواز اٹھانے والے سماجی کارکن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی خواتین کو بھی وہی حقوق دیے جائے جو ملک کے دوسرے حصوں میں رہنے والی خواتین کو حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک مخصوص طبقہ ہے جنہوں نے قبائلی خواتین کو مختلف پابندیوں میں قید رکھا ہے۔ وہ نہیں چاہتے کہ قبائلی خواتین اپنی مرضی اور خواہشات کے مطابق زندگی بسر کر سکے۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ قبائلی خواتین ہر شعبے میں اپنا مقام بنا سکتے ہیں اگر انکو مکمل مواقع دیے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب دنیا بدل چکی ہے اور دنیا کیساتھ چلنے کے لئے قبائل کو بھی اپنے آپ کو بدلنا ہوگا اور یہ تب ہی ممکن ہے جب قبائل حواتین کو انکے انسانی حقوق دیں۔ انہوں نے خواتین پر بھی زور دیا کہ اپنے حقوق کے لئے آواز اٹھائیں اور اپنے حقوق کے حصول تک چٹان کی طرح مضبوطی سے کھڑی رہیں۔