چارمنگ ایکسپریس سے عوام کو روزگار کے مواقع فراہم ہو سکے گے ۔ فرمان اللہ

چارمنگ ایکسپریس سے عوام کو روزگار کے مواقع فراہم ہو سکے گے ۔ فرمان اللہ
ضلع باجوڑ:چارمنگ نواپاس پر چارمنگ ایکسپریس، باجوڑ ٹو راولپنڈی اینڈ اسلام آباد کے جانب سے آمن اور چارمنگ میں سیاحت کے فروغ کے حوالے سے تاریخی ریلی کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں سینکڑوں گاڑوں سمیت باجوڑ کے مختلف علاقوں سے نوجوانوں نے شرکت کئے تھے ۔
آمن اور سیاحتی ریلی چارمنگ تنگی بازار سے مٹاک نواپاس کیلئے روانہ ہوا تھا جوکہ وہاں پر چارمنگ ایکسپریس کے جانب سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا تھا ۔
اس موقع پر چارمنگ کے مختلف وی سی چیئرمینز ، کونسلرز اور علاقائی عمائدین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چارمنگ پوری باجوڑ میں ایک خوبصورت وادی ہے لیکن بدقسمتی سے حکومت کے عدم توجہ کے وجہ سے پسماندہ رہے چکے ہیں ۔ انشاءاللہ ہم سب مل کر چارمنگ ترقی کیلئے اتفاق کے ساتھ کوشش جاری رکھیں گئے ۔
شرکاء نے مزید کہا کہ منتخب نمائندگان چارمنگ سے کامیاب ہوجاتے ہیں لیکن چارمنگ کو ترقیاتی منصوبوں میں شامل نہیں کیا جاتا ہے، انشاءاللہ آنے والے الیکشن میں چارمنگ سے ہم ایک نوجوان کو میدان میں کھڑا کرنے کا ارداہ رکھتے ہیں جو چارمنگ کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنے پوری پاور کو بیروکار لائے گئے اور چارمنگ کو ترقی کی راہ پر گامزن کرگئے ۔
اس موقع پر چارمنگ ایکسپریس کے اوونر فرمان اللہ نے کہا کہ ہم چارمنگ کے کاروباری شخصیات سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پنجاب اور دیگر شہروں کے بجائے چارمنگ میں انوسٹ کریں تاکہ یہاں کے عوام کو روزگار کے مواقع فراہم ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ چارمنگ ایکسپریس کے شروعات ہوگئی ہیں اور مزید اس میں کامیابی آپ کے سپورٹ سے ممکن ہے ۔