محکمہ زراعت باجوڑ کے جانب سے باجوڑ زمینداروں کو صوابی، اٹک دورہ

باجوڑ کے زمینداروں کا دورہ صوابی اور اٹک ۔ مختلف ٹیکنالوجیز پر بریفننگ۔ ٹنل ٹیکنالوجی میں ترقی نمایاں نظر آئ ۔ جو کہ موجودہ صوبائی حکومت کا زراعت کے اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
ڈائریکٹر جنرل محکمہ زراعت مرجڈ ایریا مراد علی خانمحکمہ زراعت باجوڑ کے زیر اہتمام صوبائی حکومت کی تعاون سے چلنے والے پراجیکٹ کے تحت باجوڑ کے کسانوں کے لئے ٹماٹر، شملہ، کھیرا اور دیگر فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کے حوالے سے ضلع صوابی اور اٹک کے مقام پر دو روزہ ٹریننگ اور وزٹ کا انعقاد کیا گیا.

پروگرام میں ڈائریکٹر جنرل ضم شدہ اضلاع مراد علی خان، ڈائریکٹر محکمہ زراعت باجوڑ محمد سعید، ایگریکلچر آفیسر سبحان الدین، فیلڈ اسسٹنٹ نور زرین،راحت جان، طاہر زمان، اور ڈائریکٹوریٹ سے پلاننگ آفیسر جواد ، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ مارکیٹنگ افتخار احمد بھی موجود تھے۔ڈائریکٹر جنرل محکمہ زراعت مرجڈ ایریا مراد علی خان نے تربیتی پروگرام میں ضلع باجوڑ سے شرکت کرنے والے کسانوں کو خوش آمدید کہا،
انہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان ، صوبائی وزیر زراعت و لائیوسٹاک محب اللّٰہ خان اور سیکرٹری زراعت خیبرپختونخواہ ڈاکٹر محمد اسرار خان کو زراعت اور لائیوسٹاک کی ترقی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کی بہترین زرعی پالیسیوں سے زمینداروں کی زرعی مشکلات میں خاطر خواہ کمی آئی، صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع میں زرعی ترقی سے وہاں کے کسانوں کی ذریعہ معاش، صحت اور تعلیم میں مثبت تبدیلیاں لانے کے لئے انتہائی کوشاں ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ مارکیٹنگ افتخار احمد نے مہمانوں اور دوسرے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور ان کو خوش آمدید کہا.

پروجیکٹ انچارج اور بعد میں ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر باجوڑ نے پروجیکٹ کے سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ باجوڑ کا علاقہ ٹماٹر، شملہ،اور کھیرا کی فصل کے لئے کافی موزوں ہے. جہاں ملک کے دیگر علاقوں کی نسبت ٹماٹر اور دیگر فصلوں کی پیداوار کافی زیادہ ہے جس میں اس طرح کی تربیت سے مزید بہتری لائی جا سکتی ہے. انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں ٹماٹر کی اوسط پیداوار 9.5 ٹن فی ہیکٹر ہے اور آسٹریلیا میں 109 ٹن فی ہیکٹر جبکہ چین اور میکسیکو جیسے ممالک میں 50 ٹن فی ہیکٹر سے زیادہ پیداوار دے رہے ہیں.

باجوڑ میں ٹماٹر اور دیگر فصلوں کی پیداوار کو اعلیٰ ٹیکنالوجی اور ٹریننگ کے ذریعے بڑھایا جا سکتا ہے اور وزٹ کا نقطہ نظر منصوبے کے علاقوں میں ٹماٹر اور شملہ کے کاشتکاروں کی استعداد کار میں اضافہ کیا جاسکتا ہے.
آخر میں ڈائریکٹر جنرل محکمہ زراعت مرجڈ ایریا مراد علی خان نے پروجیکٹ فیلڈ سرگرمیوں کو آسانی سے انجام دینے کے لیے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت باجوڑ محمد سعید اور زراعت آفیسر سبحان الدین کی تعاون اور کوششوں کو سراہا.پراجیکٹ انچارج نے ورٹیکل فارمنگ،فشریز فارمنگ، پولٹری فارم، پراسیسنگ، اور فصلوں کی پیداوار بڑھانے کے بارے میں لیکچرز دئیے تاکہ باجوڑ کے زمیندار اس قابل ہو جائیں کہ وہ آف سیزن میں ورٹیکل فارمنگ کے ذریعے سبزیوں کو اگائے.
اور اپنے پیداوار کو بڑھائیں۔اس سیشن کے دوران ٹماٹر کے پیداوار، بیماریوں سے حفاظت، مارکیٹنگ، سٹوریج، اور فشریز کے بارے میں باجوڑ کے زمینداروں کو بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ پاکستان میں ٹماٹر کی استعمال روز بروز بڑھتی جارہی ہیں اور ہمارے ملک میں ٹماٹر کی پیداوار دوسرے ممالک کی بنسبت بہت کم ہیں اور باجوڑ کے زمینداروں کو پیداوار کو بڑھانے کے لئے ایڈوانس پروڈکشن ٹیکنالوجی سے فائدے اٹھانے چاہیے